Time 11 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فلم باہو بلی کے بعد شادی کے 5 ہزار پروپوزل آئے، اداکار پرابھاس کا انکشاف

پرابھاس کا کہنا ہے کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد شادی کروں— فوٹو: فائل
پرابھاس کا کہنا ہے کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد شادی کروں— فوٹو: فائل

بھارت کی مشہور فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کر کے دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والے پرابھاس نے شادی کے  پروپوزلز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرابھاس نے حال ہی میں ایک انٹریو میں انکشاف کیاکہ باہو بلی کی شاندار کامیابی کے بعد انھیں 5 ہزار سے زائد شادی کے پروپوزلز موصول ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انڑویو میں  پرابھاس نے کہا کہ وہ تمام شادی کے پروپوزلز  میرے لیے ایک بڑا کنفیوژن بن گئے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ میں شادی ضرور کروں گا  لیکن مجھے  معلوم نہیں کہ کب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد شادی کروں جبکہ میں نے انہیں کہا تھا میں باہوبلی کے بعد شادی کے بارے میں سوچوں گا۔

 تاہم پرابھاس    نے یہ بھی بتایا کہ وہ پسند کی شادی کریں گے۔

واضح رہے کہ  پرابھاس بھارتی اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ زیادہ دکھائی دیتے ہیں اور رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک دوسرے کو کافی عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم دونوں اداکاروں نے کئی بار کہا کہ وہ صرف بہت اچھے دوست ہیں۔

یاد رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم  با ہو بلی نے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور اس کا شمار بھارتی سنیما کی سب سے کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :