دنیا
Time 11 مارچ ، 2022

نیٹو اور روس کا تصادم ہوا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی، امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر نیٹو اور روس کا تصادم ہوا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی —فوٹوـ اے ایف پی فائل
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر نیٹو اور روس کا تصادم ہوا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی —فوٹوـ اے ایف پی فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر نیٹو اور روس کا تصادم ہوا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہوجائے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق امریکی  صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے  روس کے یوکرین پر حملے کو روکنے کے لیے امریکا کی طرف سے کسی بھی براہ راست مداخلت کو مسترد کیا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کا تنازعہ نیٹو  کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری عالمی جنگ  ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے جبکہ انہوں نے روسی حملے کے خلاف نیٹو کی  مداخلت کے لیے کیف کی طرف سے کسی رابطے کی  بھی تردیدکی۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں نیٹو اتحادیوں، جی 7 اور یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ طور پر روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے  روس سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیوٹن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے اور روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :