Time 11 مارچ ، 2022
پاکستان

حمزہ کا ترین گروپ کی قیادت سے رابطہ، جلد ملاقات کا امکان

پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے— فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر  ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ترین گروپ کی قیادت سےرابطہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

تاہم علیم خان کے ترجمان نے ملاقات کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :