Time 12 مارچ ، 2022
پاکستان

چیئرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں، اپنے ارکان کیساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں: خورشید شاہ کا دعویٰ

اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن کی آپس میں مشاورت بھی جاری ہے اور ساتھ ہی حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

اب اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے  بعد مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پھر صدر کی بھی باری آئے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔

چیرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کا دعوی

مزید خبریں :