13 مارچ ، 2022
تحریک انصاف کے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور مسلم لیگ ق میں باہمی طورپر سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان دوبارہ جلد ملاقات ہوگی۔