13 مارچ ، 2022
حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کا تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو اب تک کے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ روابط پر اعتماد میں لیا گیا اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے کل بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ پرویز الہٰی کو دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں۔
انہوں نے کہا تھاکہ کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔