Time 14 مارچ ، 2022
کھیل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: نیشنل اسٹیڈیم میں گو عمران گو کے نعرے پر تماشائی لڑپڑے


سکیورٹی اسٹاف نے پانچ تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا/ فائل فوٹو
سکیورٹی اسٹاف نے پانچ تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا/ فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوران تماشائی لڑپڑے۔

اتوار کو میچ کے دوسرے روز  نیشنل اسٹیڈیم میں وسیم اکرم انکلوژر سمیت کئی انکلوژرمیں بعض تماشائیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گو عمران گو کے نعرے لگائے گئے جس پر وہاں موجود پی ٹی آئی کے حامی طیش  میں آگئے۔

پی ٹی آئی کے حامی تماشائیوں نے زرداری چور نواز چور کے نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر ایک انکلوژر میں کچھ تماشائیوں میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی بھی ہوگئی جس پر وہاں موجود سکیورٹی اسٹاف نے پانچ تماشائیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا۔

مزید خبریں :