Time 14 مارچ ، 2022
پاکستان

حکومت آئی ایم ایف سےڈیل توڑکر اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا کر جا رہی ہے، مفتاح

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ  حکومت جاتے جاتےآئی ایم ایف سےڈیل توڑ رہی ہے اور اگلی حکومت کے لیے ایٹم  بم بچھا کر جا رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح  اسماعیل کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنےمیں بڑا وقت لگےگا، حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی ، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں قیمتوں پر نظر نہیں رکھوں گا، شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیاہے،46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کاپلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، پاکستان میں بھارت اوربنگلا دیش سےزیادہ مہنگائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جا رہی ہے، آئی ایم ایف والوں سے ان کے ابھی تک مذاکرات چل رہے ہیں، انھوں نے آئی ایم ایف سےکیے وعدے پورےنہیں کیے۔

مزید خبریں :