Time 17 دسمبر ، 2021
پاکستان

پاکستان ریفائنری کیوں بند ہوئی؟ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی گھروں کی جانب سے فرنس آئل کی عدم خریداری اور پاکستان ریفائنری کی بندش پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ  پاکستان ریفائنری سے فرنس آئل خریدنے کے بجائے بھاری امپورٹ ہوئی جبکہ پی ایس او نے پانچ ماہ میں 6 لاکھ ٹن فرنس آئل امپورٹ کیا، ابھی بھی ایک جہاز فرنس آئل بندرگاہ کے باہر موجود ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ریفائنری اس لیے بند ہوئی کیونکہ بجلی گھر ریفائنری سے فرنس آئل نہیں خرید رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مشہور زمانہ قابلیت سمجھ سے بالاتر ہے۔

خیال رہے کہ 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند کرنا پڑگئی۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مطابق بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :