Time 15 مارچ ، 2022
پاکستان

’کس میں کلیجہ ہے 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کس مائی کے لال میں کلیجہ ہے کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے اور واپس جائے۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے والوں کو ڈی چوک کےہجوم سے گزر کر جانے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ یہ ابھی سے ڈر گئے ہیں، عدم اعتماد کی نوبت نہیں آئے گی۔

فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو بھی عمران خان کی طرح جلسے کرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا کہ اپنے گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتا ہے، مائی کے لال بنو، عمران خان کی طرح جلسے کرکے دکھاؤ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں ن لیگ نے بھی ڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں :