15 مارچ ، 2022
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیوایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے، سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اعلامیےکے مطابق قائدین میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی گئی۔
خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کوکل شام 5 بجے پھر ملاقات کی دعوت دے دی، ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی، شہبازشریف اور فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔