15 مارچ ، 2022
روس نے یوکرین کیخلاف جنگ میں چین سے مدد مانگنے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے کہاکہ ‘روس کے پاس آپریشن جاری رکھنے کی اپنی صلاحیت ہے۔‘
اس معاملے پر چینی وزارت خارجہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’امریکا یوکرین کے معاملے پر چین کو نشانہ بناتے ہوئے غلط معلومات پھیلا رہا ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے حالات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ دونوں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین کی جنگ پر پابندیوں کے بعد روس نے چین سے فوجی اور معاشی امداد مانگی ہے۔