روس یوکرین تنازع: 'جنگ امن اور بھلائی کا متبادل نہیں '، شاہ رخ کی پرانی ویڈیو وائرل

روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے ہوئے دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جس سے یورپ میں دہائیوں میں بدترین تنازع اور انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

لاکھوں یوکرینی جہاں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں  وہیں روس کی جانب سے فضائی حملوں میں متعدد بے گناہ مارے جاچکے ہیں۔

تاہم  اسی تناظر میں  بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی جنگ کی مذمت کرنے والی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ  جنگ کی وجہ سے 'اداسی، تنہائی 'کے بارے میں بات کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'صرف مرنے والوں نے جنگ کا خاتمہ دیکھا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ جنگ کب ختم ہوتی ہے  بس یہ صرف ان لوگوں کیلئے ختم ہوئی ہے جو اس میں مرچکے ہیں۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ  امن، بھلائی ،محبت، بحث، بات چیت یا یہاں تک کہ لڑائی کا متبادل نہیں ہے۔ جنگ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس میں کسی کو شامل ہوناچاہیے۔

مزید خبریں :