کھیل
Time 16 مارچ ، 2022

انوشے اشرف نے شعیب اختر کی مخالفت کیوں کی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

شعیب اختر نے پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا: فائل فوٹو
شعیب اختر نے پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا: فائل فوٹو

اداکارہ انوشے اشرف نے اسپیڈ اسٹار  اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

اداکارہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور اس دوران دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی۔

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے پر  شعیب اختر نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نغمے کو سن کر بچے ڈر گئے تھے ۔

سابق کرکٹر کی تنقید پر انہیں شوبز شخصیات  کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ انوشے اشرف نے ٹوئٹ میں کہاتھاکہ 'ایک بات یہ  کہ  گانا پسند نہ آنا اور دوسری بات یہ کہ فنکاروں کو اس طرح سے نیچا دکھانا، میں شعیب اختر کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن یہ ٹھیک نہیں جس طرح سے انہوں نے ترانے پر تنقید کی، اختلاف رائے کی جا سکتی ہے لیکن کسی کے کام کو نیچا دکھانا، یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے‘۔

اب اس پر اداکارہ کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے کہا تھا کہ گانا خوفناک ہے تو میں نے ان سے کہا تھا کہ فنکاروں کو نیچا نہ دکھائیں آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو گانا نہیں پسند آیا لیکن آپ اپنی رائے فنکاروں اور ان کی ٹیم کو نہیں نشانہ بناسکتے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار گانے کے لیے بہت محنت کرتا ہے اگرچہ انہیں اپنی رائے کا حق ہے لیکن انہیں  واضح انداز میں یہ کہنا چاہیے تھا کہ انہیں گانا پسند نہیں آیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شعیب اختر کو پسند کرتی ہیں۔

مزید خبریں :