Time 16 مارچ ، 2022
کھیل

بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا۔ فوٹو: فائل
بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا۔ فوٹو: فائل 

قومی ٹیم کے کپتان بابر  اعظم نے بطور  کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کی آسٹریلوی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا لیے ہیں۔

بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور 188 رنز  کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بابر اعظم یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یونس خان نے 2007 میں بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیلتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بابر اعظم 188 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :