16 مارچ ، 2022
ثناء جاوید کے رویے سے متعلق شوبز شخصیات کے الزامات کے بعد اداکارہ کا نامور برانڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ ہوگیا۔
ماڈل گرل منال سلیم ، میک اپ آرٹسٹ واجد خان اور اکرام گوہر سمیت کئی فنکاروں اور اداکاروں نے ثناء جاوید پر برے رویے کے الزامات عائد کیے۔
بعد ازاں اداکارہ نے بدسلوکی کے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا۔
اب کپڑوں کی نامور برانڈ نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثناء جاوید کے شوٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا۔
برانڈ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ برانڈ نے اپنی عید کیمپین کو ثناء جاوید سے الگ کرلیا ہے جو اس سے قبل عید کیمپین کا مرکزی چہرہ تھیں۔
برانڈ نے لکھا کہ ان کی منال سلیم اور ان کے اسٹاف سے عید کیمپین کے دوران بات چیت ہوئی جس میں بتایاگیا واقعہ پریشان کن تھا اور یہی وجہ ہے کہ برانڈ نے اداکارہ کو کیمپین سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔