16 مارچ ، 2022
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پچ پر ہتھوڑے برسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز جہاں سوشل میڈیا پر پچ ہموارکرنے کےلیے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پچ پر ہتھوڑے برسانے کی ویڈیو زیر گردش رہی وہیں اس ویڈیو پر تبصرے کرتے سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم عمران خان کو یاد کیے بنا نہ رہ سکے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ کپتان نے کہا تھا بیرون ملک سے لوگ مزدوری کرنے پاکستان آئیں گے کپتان کا یہ وعدہ تو پورا ہوا۔
دوسری جانب اسامہ ظفر نامی صارف نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو یاد کیا۔
اسامہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے کپتان نے کہا تھا کہ باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے، یہ وعدہ پورا ہوا۔
ایک اور صارف نے پیٹ کمنز کی ویڈیو سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عمران خان کا پیغام یاد دلایا۔