16 مارچ ، 2022
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئینی تقاضاہے ادارے حکومت وقت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شبلی فراز کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ اور ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئینی تقاضاہے ادارے حکومت وقت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہینڈلر باہر بیٹھے ہیں اور لگتا ہے اپوزیشن کو اپنے ارکان پر قابو نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری کو اپنے پارٹی ایم این ایز کو خط لکھنا پڑا اور ارکان کو 63 اے کی دھمکی دینا پڑی۔
شبلی فراز کا کہنا تھاکہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ لاجز میں محصور ہیں اور کرب میں ہیں۔