پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکارکی خبر پر مونس الٰہی کا پرویز خٹک سے وضاحت کا مطالبہ

پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبر پر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے وزیر دفاع  پرویز خٹک سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ  وزیر دفاع سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہ دینے سے متعلق بیان کی وضاحت پرویزخٹک خودکریں۔

دوسری جانب  پرویز خٹک نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی اور  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ اور  پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، روزانہ کی بنیاد  پر اتحادیوں سے رابطے میں  ہیں۔

 خیال رہے کہ وزیردفاع سے متعلق بیان سامنے آیا تھا کہ ق لیگ کا وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں، پانچ سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانےکی ڈیمانڈ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔

مزید خبریں :