بنی گالہ اجلاس میں پرویز الٰہی کے انٹرویو پر کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

5 سیٹ والوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں، شرکا کا مؤقف— فوٹو: فائل
5 سیٹ والوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں، شرکا کا مؤقف— فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کی سوات جلسہ روانگی سے قبل بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا انٹرویو زیر بحث رہا۔ 

ذرائع بتاتے ہیں کہ شرکا نے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی کو ایسا سخت انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی، 5 سیٹ والوں کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا جس میں سخت باتیں کی گئی تھیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے۔

مزید خبریں :