Time 17 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم نے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود کو دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، منحرف ارکان کو راضی کر لیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کو اتحادیوں سے ملاقاتوں کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مزید بھی ہوں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ناراض پارٹی اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیتے ہوئے کہا کہ ناراض ارکان کے تحفظات فوری طور پر  دور کیے جائیں۔

مزید خبریں :