Time 18 مارچ ، 2022
کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے عمران خان کی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑ دیا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کی ٹوئٹ کا کچھ اور مطلب سمجھ بیٹھے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر وزیراعظم  عمران خان نے کرکٹ کے الفاظ استعمال کرکے موجودہ سیاسی منظر نامہ بیان کیا تھا جس پر  بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا عمران خان کے بیان کو کرکٹ میں میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ بیٹھے ۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بی سی سی آئی عہدیدار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔

 بعدازاں راجیو شکلا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ اس ٹوئٹ کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی، شکلا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ’ برا نہ مانو، ہولی ہے‘

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو بطور کپتان شاندار اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ پر مبارکباد پیش کی تھی۔

وزیراعظم نے لکھا تھا کہ زبردست فائٹ بیک کرنے پر باقی ٹیم کو بھی مبارکباد،  پوری ٹیم بالخصوص رضوان اور شفیق نے بھی زبردست مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کا میچ دیکھ نہیں سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کیخلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :