Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

منحرف حکومتی اراکین سندھ ہاؤس سے نامعلوم مقام پر منتقل

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس سے حکومتی ایم این ایز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سویلین حساس اداروں کو اراکین قومی اسمبلی اور سندھ ہاؤس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سول انٹیلی جنس ادارے نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :