Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

پی پی کی کارکنوں کو سندھ میں پی ٹی آئی ارکان کے گھروں کے باہر احتجاج کی ہدایت

پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل
پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے بعد سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیالوں کو سندھ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کےگھروں کےباہربھی احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :