Time 18 مارچ ، 2022
پاکستان

سندھ ہاؤس پرحملہ: پی ٹی آئی ایم این ایز فوری رہا، کارکنوں پر پرچہ کٹ گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حملہ آور کارکنوں اور ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کروایا لیکن شہباز گل نے ایم این ایز کو فوری چھڑوا لیا لیکن اب کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 مقدمہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 سے 20 کارکن جتھے کی شکل میں سندھ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے، کارکنوں نے نعرے بازی، گالم گلوچ اور پولیس سے مزاحمت کی اور  سندھ ہاؤس کا چھوٹا گیٹ اکھاڑ دیا۔

مزید خبریں :