ائیرپورٹ پر پولیس افسر کی تلاشی، بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ حکام حیران رہ گئے

بھارت میں جے پور ائیرپورٹ پر جب ایک گورنمٹ افسر کو تلاشی کیلئے روکا گیا تو اس کے بیگ سے ایک ایسی منفرد شے برآمد ہوئی جسے دیکھ کر سکیورٹی اہلکار سوچ میں پڑ گئے —فوٹو: فائل
بھارت میں جے پور ائیرپورٹ پر جب ایک گورنمٹ افسر کو تلاشی کیلئے روکا گیا تو اس کے بیگ سے ایک ایسی منفرد شے برآمد ہوئی جسے دیکھ کر سکیورٹی اہلکار سوچ میں پڑ گئے —فوٹو: فائل

ائیرپورٹ پراکثر افراد کی تلاشی کے دوران غیر ملکی کرنسی، ہیروئن، سونا یا دیگر ممنوع چیزیں  برآمد ہوتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے منفرد واقعے کے بارے میں بتار ہے جسے سن کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

جی ہاں بھارت میں جے پور ائیرپورٹ پرگزشتہ دنوں جب ایک پولیس آفسرکو تلاشی کیلئے روکا گیا تو اس کے بیگ سے ایک ایسی منفرد شے برآمد ہوئی جسے دیکھ کر سکیورٹی اہلکار سوچ میں پڑ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور ائیر پورٹ پر ٹرانسپورٹ کمشنر ارون بوتھرا کے سامان کو تلاشی کیلئے اسکینر سے گزارا گیا تو اس میں ممنوع سامان کی نشاندہی ہوئی تاہم جب اس بیگ کوکھولا تو اس میں کوئی ہیروئن،سونا یا غیر ملکی کرنسی نہیں بلکہ 10 کلو مٹر برآمد ہوئے۔

بیگ کھولا تو اس میں کوئی ہیروئن،سونا یا غیر ملکی کرنسی نہیں بلکہ 10 کلو مٹر برآمد ہوئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر
بیگ کھولا تو اس میں کوئی ہیروئن،سونا یا غیر ملکی کرنسی نہیں بلکہ 10 کلو مٹر برآمد ہوئے۔ —فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹس کے مطابق یہ دیکھ کر سکیورٹی اہلکار حیران ہوگئے تاہم پوچھے جانے پر آفسر نے بتایا کہ یہ مٹر مجھے 40 روپے فی کلو مل رہے تھے اس لیے میں نے 10 کلو لے لیے۔

تاہم اس کے بعد آگے ائیر پورٹ پر کیا ہوا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ حیران کن منظر دیکھ سکیورٹی حکام نے ٹرانسپورٹ آفسر کو آرام سے جہاز پر بیٹھنے دیا ہوگا۔

بعد ازاں ٹرانسپورٹ آفسر نے بدھ کے روز ائیر پورٹ پر پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

رپورٹس کے مطابق ارون کی ٹوئٹ پر صارفین نے مزے مزے کے تبصرے کیے جبکہ اس ٹوئٹ کو 70 ہزار سے زائد بار لائک اور 3 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جاچکاہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'سکیورٹی والوں کو بولتے جب بیگ کھلوالیا ہے تو مٹر چھلوابھی لیتے '۔

ایک اور صارف نے اسے مٹر کی اسمگلنگ قرار دیا۔


مزید خبریں :