Time 19 مارچ ، 2022
پاکستان

سندھ ہاؤس حملہ: پولیس نے مقدمے کی درخواست لینے سے انکارکردیا، شرجیل میمن

سندھ ہاؤس پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سندھ ہاؤس کی انتظامیہ اوررکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کے ذمہ داران کےخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمےکی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔

معاملہ کیا تھا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے ساتھ ہی کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ 

اس دوران سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے بے بس رہے۔

مزید خبریں :