عدم اعتماد: تحریک انصاف نے منحرف پارٹی اراکین کو نوٹس جاری کر دیے

پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر منحرف ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی کے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں، ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہو گیا کہ آپ پارٹی چھوڑ چکے ہیں، منحرف اراکین وزیراعظم کے سامنے پیش ہوں اور اپنا مؤقف پیش کریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :