20 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پیسے لے کر رکنِ اسمبلی کسی اور کے ساتھ چلا جائے تو احتجاج عوام کا فرض بن جاتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے لوگوں کو کہا کہ لوگ ذرا جذبات میں آگئے اور سندھ ہاؤس تک پہنچ گئے، پُرامن احتجاج جمہوریت میں سب کا حق ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے کارکن سندھ ہاؤس کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
دوسری جانب گزشتہ روز اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید جان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیں کہ سندھ ہاؤس جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔