20 مارچ ، 2022
وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خواہش کا اظہار کیا۔
جاری ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑےہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپناچوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کےضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتےہیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان ’امربالمعروف‘ رکھا ہے۔