Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

ویڈیو : باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ فروش جاں بحق، لوگ لاش کے پاس کھانا کھاتے رہے

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ  تشدد سے پاپڑ بیچنے والا محنت کش دم توڑگیا۔

واقعے کے بعد بے حسی کی انتہا اس وقت دیکھنے میں آئی جب باراتی لاش سامنے رکھی ہونے کے باوجود کھانے میں مصروف  رہے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طرف لاش کو زمین پر رکھے تو دوسری طرف باراتیوں کو وہیں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے سے متعلق بتایا جارہا ہےکہ باراتیوں نے پاپڑ فروش پر جیب تراشی کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے شادی ہال کے منیجر سمیت 12 افراد کو گرفتار  کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں :