بالی وڈ فلم'گلی بوائے' کے 24 سالہ گلوکار انتقال کرگئے

بالی وڈ کی معروف فلم گلی بوائےمیں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار و ریپر دھرمیش پرمر جو (ایم سی توڑ پھوڑ) کے نام سے مشہور تھے انتقال کرگئے۔ —فوٹو: فائل
بالی وڈ کی معروف فلم 'گلی بوائے'میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار و ریپر دھرمیش پرمر جو (ایم سی توڑ پھوڑ) کے نام سے مشہور تھے انتقال کرگئے۔ —فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف فلم 'گلی بوائے'میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے  24 سالہ گلوکار و ریپر دھرمیش پرمر جو (ایم سی توڑ پھوڑ) کے نام سے مشہور تھے انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیش کا انتقال 20 مارچ کو اچانک فالج کی وجہ سے ہوا، انہوں نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم گلی بوائے میں  'انڈیا 91' گانا گایا تھا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

گلوکارکی اچانک موت پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے حیرت کا اظہار کیا اور دھرمیش کیلئے پیغامات بھیجے۔

بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے ریپر دھرمیش کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور انسٹا گرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کی۔

 
رنویر سنگھ نے گلوکار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور انسٹا گرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کی۔ —فوٹو: انسٹاگرام
رنویر سنگھ نے گلوکار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور انسٹا گرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کی۔ —فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیش کے  قریبی  دوست نے انکشاف کیا ہے کہ  ریپر کو فالج کا دورہ پڑا جبکہ وہ کئی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے لیکن اتوار کو فالج کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

تاہم ان کی موت کی خبر آج میڈیا کے سامنے آئی۔

واضح رہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی گلی بوائے بھارت کی گلیوں میں گلوکاری کا شوق رکھنے والے ایک ریپر کی زندگی پر مبنی فلم تھی جسے کافی پزیرائی بھی ملی ۔

مزید خبریں :