13 فروری ، 2018
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک شادی میں صرف 30 منٹ کی شرکت کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی۔
رنویر بھی لیجنڈری عامر خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور فلم میں اپنے کسی بھی کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہے ہیں۔
اگر عامر خان نے فلم ’دنگل‘ میں پہلے وزن بڑھا اور پھر کمی کی تو رنبیر نے بھی اپنی فلم ’گلی بوائے‘ میں عام سے لڑکے کے کردار کے لیے اپنے وزن میں کمی بھی کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو ایک شادی کی تقریب میں 30 منٹ شرکت کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔
رنویر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم ٹھکرانے کی وجہ فلم ’گلی بوائے‘ ہے کیوں کہ رنویر اس کردار سے انصاف کرنا چاہتے ہیں اور اس پر مکمل توجہ چاہتے ہیں اور یہی وجہ آفر رد کرنے کا باعث بنی ہے۔
یاد رہے کہ ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار کر رہی ہیں اور یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔