دنیا
Time 24 مارچ ، 2022

پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا—فوٹو:فائل
پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا—فوٹو:فائل

پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں 45 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولش وزیر داخلہ مریسز کامنسکی (Mariusz Kaminski) کا کہنا ہے کہ سفارت کار ہونے کا بہانہ کرنے والے 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروس نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پولش وزارت خارجہ کے ترجمان لوکاس جاسینا نے کہا کہ روسی سفاترکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ کے لیے روس کے سفیر سرگئی ایندرییو نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس پولینڈ اقدام کے ردعمل میں جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

مزید خبریں :