Time 24 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں: کیا راجہ حیدر کی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی؟

راجہ حیدر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز کی نامور اداکارہ کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا تھا/فوٹوفائل
راجہ حیدر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز کی نامور اداکارہ کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا تھا/فوٹوفائل

شوبز کی معروف جوڑی سجل اور احد کی علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان کے مایہ ناز ماہر علم نجوم  راجہ حیدر کی پیش گوئی سے متعلق بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

راجہ حیدر نے جنوری میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران شوبز کی نامور اداکارہ کی طلاق ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے بغیر نام لیے شوبز میں ہونے والی آئندہ طلاق سے متعلق بتایا تھا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی، وہ اس کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔

راجہ حیدر نے کہا تھا کہ اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی اولاد نہیں ہے، اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہوگی۔

تاہم اب معروف میزبان آمنہ عیسانی نے سجل اور احد رضا میر کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آمنہ عیسانی کے مطابق  سجل اور احد شادی کے دو سال بعد مارچ کے وسط میں قانونی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹا چکی ہیں تاہم شوبز شخصیات نے علیحدگی کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :