کھیل
Time 26 مارچ ، 2022

بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کی آئی پی ایل کرانےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مردوں کے بعد اب خواتین کی بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن  کا انعقاد  آئندہ سال کرانےکا منصوبہ رکھتا ہے۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ  کے صدر ساروو گنگولی نے بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے، گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم  آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں۔

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ خواتین کی آئی پی ایل متعارف کروانے کا عمل شروع ہوچکا ہے، اس لیگ میں 5 یا 6 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ممبئی میں شروع ہوچکا ہے۔

آئی پی ایل 2022 میں 2 نئی ٹیموں لکھنؤ سپر جائنٹ اور گجرات ٹائٹنز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں مجموعی طور پر 74 میچز کھیلیں گی۔

مزید خبریں :