Time 27 مارچ ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے میں خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اورکوریج سے روکنےکا واقعہ

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

خاتون صحافی کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسےکی کوریج کے دوران کارکنوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور رپورٹنگ سے روکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آرآئی یوجے) نے  پی ٹی آئی جلسے میں خاتون صحافی کو ہراساں کرنےکی مذمت کی ہے۔

آر آئی یو جے کا کہنا ہے کہ صحافی مریم نوازخان اور کیمرہ مین فہیم قریشی کوہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا یہ اقدام آزادی اظہار  رائے پرگرفت کرنےکی کوشش ہے، پی ٹی آئی کا یہ اقدام آمریت کے ادوار کا عکاس ہے، سرکاری ٹی وی کے وسائل سیاسی حربے کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نےکہا ہےکہ خاتون رپورٹر سے فاشسٹ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں،  پی ٹی آئی صحافیوں کوخاموش کرانےکے لیےحملہ کرنا چاہتی ہے،  میڈیا نمائندوں پر حملہ اور ہراساں کرنےکی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :