27 مارچ ، 2022
متحدہ اپوزيشن نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی ہے، ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جلد الیکشن کی شرط پر ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کا وفد آج چوہدری برادران سے ملاقات میں نواز شریف کا پیغام پہنچائےگا۔