Time 27 مارچ ، 2022
پاکستان

ن لیگ کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر ق لیگ نےکیا جواب دیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، ملاقات میں ن لیگی وفد اور  ق لیگ کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن  نے ق لیگ کو  پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ  پیش کش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ق لیگ نے ن لیگ کی پیش کش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےجلد الیکشن کرانےکی شرط پر ق لیگ کو  وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔


مزید خبریں :