Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی، مونس الٰہی

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران  وزیراعلیٰ عثمان بزدار  سے استعفیٰ  لے لیا گیا ہے۔

مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ حکومت نے چوہدری  پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور  پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔

خیال رہےکچھ دیر قبل ہی پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی  تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی دعویٰ کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :