06 نومبر ، 2012
بیجنگ .. .این جی ٹی …آج تک لوگ تاج محل کو دیکھ کرشاہجہاں کی لازوال محبت کی داستانیں بیان کرے نظر آتے تھے تاہم اب ایک چینی جوڑے کی امر پریم کہانی اورشاہکار نشانی بھی دنیا بھر کی لوگوں کی دلچسپ و توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی Xu Chaoqingنامی ایک بیوہ خاتون اپنے سے دس سال چھوٹےLiu Guojiangنامی شخص سے محبت کا شکار ہوئیں اور مقامی برادری کے اعتراض پر یہ دونوں شادی کرکے درختوں سے گھرے پہاڑی علاقے میں ایک غار میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔یہاں سے اس جوڑے کی اصل پریم کہانی کا آغاز ہوا جبGuojiangنے اپنی پیاری بیوی کی صحت اور دشوار راستے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پہاڑی چٹان سے سیڑھیاں کاٹنا شروع کیں اور56سال کے عرصے میں ہاتھوں سے تراش خراش کرتے ہوئے6ہزار سیڑھیاں تخلیق کرڈالیں۔یہ چینی جوڑاشاہجہاں ممتاز،رومیو اینڈ جیولیٹ ،ہیر رانجھا اور سسی پنوں کی طرح محبت کی ایک لازوال داستان اپنے پیچھے چھوڑ گیا تاہم انکی محبت کی نشانیLove Ladderنامی یہ سیڑھیاں پوری دنیا میں پیار کرنے والوں کے لیے نئی مثال بن گئیں ہیں۔