پاکستان
29 مارچ ، 2022

شوہر نے 'میرا جسم میری مرضی' کا نعرہ لگانے پر بیوی کوقتل کرکے لاش جلادی

لاہور کے علاقے شالیمار میں حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو
لاہور کے علاقے شالیمار میں حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں ایک شخص نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے 28سالہ میمونہ کا پہلے گلادبایا اور بعد میں لاش جلا کر شاٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ سے 4سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور پہلی بیوی سے بھی اس کے 4 بچے ہیں۔

پولیس کےمطابق ملزم  اللہ دتہ نے دورانِ تفتیش جرم  کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  اس کی بیوی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی تھی جس پر طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM