Time 29 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

سجل اور احد کی مبینہ طلاق کے بعد احد کی والدہ کی چیٹ لیک

گزشتہ ہفتے شوبز سے منسلک معروف صحافی آمنہ عیسانی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سجل اور احد کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے__فوٹو فائل
گزشتہ ہفتے شوبز سے منسلک معروف صحافی آمنہ عیسانی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سجل اور احد کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے__فوٹو فائل

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں کے بعد اب احد کی والدہ ثمرہ رضا میر کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظرِ عام پر آیا ہے۔

گزشتہ کئی روز سے شوبز کی دنیا میں اداکار جوڑے کی طلاق سے متعلق خبریں سرگرم ہیں، متعدد اداکاروں نے بھی دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن سجل اور احد سمیت ان کے گھر والوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

حال ہی میں احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود تھا۔

چیٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ 'آپ ان دونوں کے لیے دعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/فین پیج
فوٹو: اسکرین شاٹ/فین پیج

مذکورہ پوسٹ پر اکاؤنٹ نے سجل علی اور احد رضا میر سمیت ثمرہ رضا کو بھی ٹیگ کیا۔

اسی پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کیا اور پوچھا یہ چیٹ کب کی ہے، جس پر جواب دیا گیا کہ  اسکرین شاٹ گزشتہ روز  کا ہے جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ خاتون کون ہیں جس پر ایک مداح نے بتایا کہ یہ احد کی والدہ ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

وائرل اسکرین شاٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد دونوں میں اختلافات ختم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شوبز سے منسلک معروف صحافی آمنہ عیسانی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سجل اور احد کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس سے قبل کئی عرصے سے دونو ں کی علیحدگی سے متعلق دعوے کیے جارہے تھے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں