30 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ایم کیو ایم قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم سے پرانا ساتھ ہے، یہ ساتھ برقرار رہنا چاہیے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غلط بیانی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیو ایم کو ہر وعدے پر عمل کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ (ق) لیگ بھی ہمارے ساتھ ہے اور آپ بھی ساتھ رہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو جواب دیا کہ ہم اپوزیشن سے بھی رابطے میں ہیں، اپنے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج اجلاس میں کریں گے، آپ کی تجاویز اور یقین دہانی کو اجلاس میں زیر بحث لایا جائےگا۔