پاکستان

’آخری گیند تک لڑوں گا‘: وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

اجلاس میں وزیراعظم نےمبینہ سازشی خط پر کابینہ کو اعتماد میں لےلیا اور وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے، ذرائع— فوٹو: فائل
اجلاس میں وزیراعظم نےمبینہ سازشی خط پر کابینہ کو اعتماد میں لےلیا اور وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے، ذرائع— فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نےمبینہ سازشی خط پر کابینہ کو اعتماد میں لےلیا اور وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو  مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے کہا ہمیں آپ کی قیادت پر اعتماد ہے، کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار  دے دیا، کابینہ اراکین کی جانب سے خط پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانےکی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذات کے بجائے ملکی مفاد کی سیاست کی، وزیراعظم نےکہاکہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم نے کہا آخری گیند تک لڑوں گا، ان کو گراؤنڈ سے باہر  نکالوں گا، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن غیر ملکی عناصر کی آلہ کار  بنی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےکہا کہ ایم کیو ایم، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو اہم ایشو پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکابینہ اجلاس میں اتحادیوں کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ایشوپر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :