وفادار کتے کی موت، مالک نے یاد میں مندر تعمیر کروادیا

ٹام اور متھو کا ساتھ 11 سال کا تھا لیکن بدقسمتی سے  صحت کی خرابی کی وجہ سے جنوری 2021 کو اس کی موت ہوگئی— ۔فوٹو: بھارتی میڈیا
ٹام اور متھو کا ساتھ 11 سال کا تھا لیکن بدقسمتی سے  صحت کی خرابی کی وجہ سے جنوری 2021 کو اس کی موت ہوگئی— ۔فوٹو: بھارتی میڈیا

اکثرآپ نے لوگوں کو اپنے چاہنے والوں کی موت کے بعد محل، عمارت، گھر بنواتے ہوئے دیکھا اور سنا ہوگا لیکن آج ہم ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے اپنے کسی قریبی رشتے دار کی یاد میں کوئی عمارت نہیں بنائی بلکہ اپنے  پالتو کتے کی یاد میں مندر بنوالیا۔

کئی افراد  پالتو جانوروں سے اپنے رشتے داروں سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں اور اگر بات کتے کی ہو تو اس کی وفاداری کی مثالیں تو صدیوں سے چلی آرہی ہیں۔

اس وفاداری کے بدلے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 82 سالہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم متھو نے اپنے پالتو کتے 'ٹام' کی موت کے بعد اس کی  یاد میں فارم کی زمین پر مندر تعمیر کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹام اور متھو کا ساتھ 11 سال کا تھا لیکن بدقسمتی سے صحت کی خرابی کی وجہ سے جنوری 2021 کو اس کی موت ہوگئی ۔

رپورٹس کی مطابق ٹام کی یاد میں متھو نے پہلے اپنے 11 سال کے ساتھی کا سنگ مرمر کا مجسمہ بنوایا  جس پر 80 ہزار بھارتی  روپے خرچ ہوئے اور بعد میں سیو اگنگا ضلع میں  اپنے کھیتوں کی زمین پر ایک مندر تعمیر کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  مجسمہ ٹام کی موت کے ایک سال بعد جنوری 2022 میں نصب کیا گیا جبکہ دوسری جانب مندر اب تمام لوگوں کے لیے کھلا ہوا ہے۔

مزید خبریں :