دلچسپ و عجیب
16 اپریل ، 2012

کیلی فورنیا: وفادار کتے کا زخمی ساتھی کو سڑک پر تنہا چھوڑنے سے انکار

کیلی فورنیا: وفادار کتے کا زخمی ساتھی کو سڑک پر تنہا چھوڑنے سے انکار

لاس اینجلس …مشکل وقت میں صرف انسان ہی انسان کے کا م نہیں آتا بلکہ یہ جذبہ جانوروں میں بھی مو جود ہوتاہے، جس کا عملی مظاہرہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک کتے نے پیش کیا۔سڑک پار کر نے کے دوران یہ کتا گاڑی کے نیچے آکر زخمی حالت میں سڑک پر گر گیا جسے اس مشکل میں دیکھ کر اس کے ساتھی کتے نے تنہا چھوڑکر وہاں سے جانے سے انکار کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ وفاداری نبھانے کیلئے بے حرکت زخمی دوست کے برابر بیٹھا یہ کتا اسے سڑک پر چلتی کسی دوسری گاڑی کا شکار ہو نے سے بھی بچانے میں مصروف رہا۔ اس کتے کی وفاشعاری کے باعث نا صرف عام شہری ان کی مدد کو آگے بڑھے بلکہ جانوروں کی دیکھ بھال کر نے والے ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ان دونوں بے گھر کتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

مزید خبریں :