امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں اسکور کرنیوالے پلیئر بن گئے

امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔—فوٹو: پی سی بی
امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔—فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نےنیا  عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں امام الحق  آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں ، ان سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔

اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی  بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :