Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر دستخط ہوگئے، اپوزیشن ارکان کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

لاہور: اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانےسےروک دیا۔

(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے کسی بھی رکن پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ایک ساتھ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم  پی ایز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایک گھنٹےکے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیےگئے  ہیں اور تمام ایم پی ایز سے  تین، تین مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے۔

مزید خبریں :