Time 01 اپریل ، 2022
پاکستان

نواز شریف نے حمزہ کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کی منظوری دیدی، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز  وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی  اور  ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع کرنے کیلئے گورنر پنجاب نے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :